شہر لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہے گا

(مائرہ ارجمند) آج بدھ ہے جون کی یکم تاریخ عیسوی سال 2022، یکم ذی القعدہ اور قمری سال 1443 جبکہ 18جیٹھ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔
محکمہ موسمیات نے جون سے اگست کے درمیان ملک بھر میں معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کی سیزنل ایڈوائزری جاری کردی مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز جون کے آخری ہفتے سے ہوگا جبکہ اس سے پہلے پری مون سون کی بارشیں ہوں گی۔

Mؐet Department prediction moon soon 2022
آلودگی کی بات کی جائے تو شہر میں آج بہتر ہے کیونکہ آج لاہور عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 8 ویں نمبر پر ہے ۔

لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس106ہے۔

لاہور میں امریکی قونصل خانہ اور شملہ پہاڑی کے اطراف اسوقت اے کیو آئی 158 کیساتھ پہلے ، انارکلی بازار 155 اے کیو آئی کیساتھ دوسرے جبکہ کوٹ لکھپت اور اسکے آس پاس کاعلاقہ 154 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبرپر ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کی پیش گوئی نہیں کی شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 22 رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب68 فیصد رہے گا۔