شہر لاہور کا موسم، آسمان صاف رہنے کا امکان، فضائی آلودگی میں لاہور پہلے نمبر پر

(مائرہ ارجمند) آج پیر ہے ستمبر کی 12 تاریخ عیسوی سال 2022، صفر کی 15 اور قمری سال 1444 جبکہ 28 بھادوں اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔
کشمیر ،خیبرپختو نخوا ، اسلام آباد، با لائی/ وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، مشرقی اور جنوبی سندھ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
آلودگی کی بات کی جائے تو حالات بدتر ہے اور آج لاہور دنیا بھر کے شہروں میں آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے۔


گلبرگ کی سید مراتب علی روڈ کا علاقہ 193 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے جبکہ وینس ہاؤسنگ سوسائٹی کا علاقہ 193 اے کیو آئی کیساتھ دوسرا آلودہ ترین علاقہ ہے ۔ کوٹ لکھپت اور قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کا علاقہ 192 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں آسمان صاف رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تک ہو چکا ہے ۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 28 ڈگریڈ رہنے کا امکان ہے۔