موسم

شہر لاہور کا موسم ، شدید گرمی اور حبس ، پری مون سون کی بارشوں کی تیاری

(مائرہ ارجمند) آج بدھ ہے جون کی 15 تاریخ عیسوی سال 2022،15 ذی القعدہ اور قمری سال 1443 جبکہ 2 ہاڑ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔

لاہور کا موسم جزوی طور پر ابر آلود، پری مون سون کا آغاز ہو چکا ہے۔ پنجاب کے کٰی شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی ہے ۔محکمہ موسمیات کی کل سے مزید پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی بحیرہ عرب سے ہوائیں 15جون کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 16اور17جون کو اسلام آباد،راولپنڈی اور لاہور میں موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں، محکمہ موسمیات کی 17سے19جون کے دوران سندھ میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نےراولپنڈی اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا سکھر،لاڑکانہ اور جیکب آباد میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا،پنجاب اور کشمیر میں اسٹرکچرز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

 آلودگی کی بات کی جائے تو شہر میں آلودگی کی مجموعی صورتحال قدرے خراب ہے اورآج لاہور عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہے۔

Aqi Lahore today June 15 2022

Aqi Lahore today June 15 2022
Aqi Lahore today June 15 2022

لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 610 ہے۔

لاہور میں قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ اور کو ٹ لکھپت اور اسکے گرد و نواح 155 اے کیو آئی کیساتھ پہلے ، امریکی قؤنصل خانہ اور شملہ پہاڑی کے گردونواح 153 اے کیو آئی کیساتھ دوسرے جبکہ گلبرگ 2 کا علاقہ 152 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کی پیش گوئی کی ہے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 29 رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب51 فیصد رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button