موسم

شہر لاہور کا موسم، آسمان صاف رہنے کا امکان، فضائی آلودگی میں لاہور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر

(مائرہ ارجمند) آج بدھ ہے نومبر کی 16 تاریخ عیسوی سال 2022، ربیع الثانی کی 20 اور قمری سال 1444 جبکہ 2 مگھر اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور گرد ونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔

آلودگی کی بات کی جائے تو حالات بدتر ہیں اور آج لاہور دنیا بھر کے شہروں میں آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے۔

Aqi Lahore today November 16 2022
Aqi Lahore today November 16 2022
Aqi Lahore today November 16 2022
Aqi Lahore today November 16 2022

شاہدرہ کا علاقہ 441 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے جبکہ ڈی ایچ اے فیز 2 کا علاقہ 391 اے کیو آئی کیساتھ دوسرا آلودہ ترین علاقہ ہے۔ ڈی ایچ اے فیز 5 کا علاقہ 344 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں آسمان صاف اور دھوپ رہنے کا امکان۔ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد تک ہو چکا ہے ۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 16 ڈگریڈ رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button