موسم

شہر لاہور کا موسم خشگوار، مطلع ابر آلود ، ہوا معطر آلودگی انتہائی کم ہو گئی

(مائرہ ارجمند) آج اتوار ہے جون کی 19 تاریخ عیسوی سال 2022،19 ذی القعدہ اور قمری سال 1443 جبکہ 5 ہاڑ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب اور اسلام آباد میں صرف بارش ہی نہیں، ژالہ باری بھی ہو گی، آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں، بارش اور ژالہ باری کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پری مون سون بارشوں کا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں پر اثرانداز ہو رہا ہے۔ پری مون سون بارشوں کی وجہ سے بیشتر علاقوں کا موسم انتہائی خوشگوار ہو چکا۔جبکہ مزید بارشوں اور ژالہ باری کی بھی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور اسلام آباد میں اکژ مقامات پرتیزہواؤں، آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے مون سون کے حوالے سے الرٹ جاری کردیاہے راولپنڈی اور لاہور میں آج اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے

۔

The Meteorological Department has issued a monsoon alert.
The Meteorological Department has issued a monsoon alert.

 آلودگی کی بات کی جائے تو شہر میں آلودگی کی مجموعی صورتحال بہت بہتر ہے اور بارش کے بعد فضا معطر ہےآج لاہور عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر ہے۔

Aqi Lahore today June 19 2022
Aqi Lahore today June 19 2022
Aqi Lahore today June 19 2022
Aqi Lahore today June 19 2022

لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 68 ہے۔

لاہور میںشاہدرہ کا علاقہ 169 اے کیو آئی کیساتھ پہلے، شملہ پہاڑی اور گر د و نواح 160 اے کیو آئی کیساتھ دوسرے جبکہ کوٹ لکھپت 149 اے کیو آئی ، کیساتھ شہر کا تیسرا آلودہ ترین علاقہ ہے،

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کی پیش گوئی کی ہے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 24 رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب83 فیصد رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button