موسم

شہرلاہور کا موسم، گرم اور خشک،محکمہ موسمیات نے مون سے کے حوالے سے پیش گوئی کر دی

(مائرہ ارجمند) آج جمعرات ہے جون کی 2 تاریخ عیسوی سال 2022، 2 ذی القعدہ اور قمری سال 1443 جبکہ 19جیٹھ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔

محکمہ موسمیات نے جون سے اگست کے درمیان ملک بھر میں معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کی سیزنل ایڈوائزری جاری کردی مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز جون کے آخری ہفتے سے ہوگا جبکہ اس سے پہلے پری مون سون کی بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج)جمعرات کو لاہور سمیت ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان، کشمیراوربالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پرتیزہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 آلودگی کی بات کی جائے تو شہر میں آلودگی کی مجموعی صورتحال آج پھر خراب ہے اورآج لاہور عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 5 ویں نمبر پر ہے ۔

Aqi Lahore today june 2 2022
Aqi Lahore today june 2 2022
Aqi Lahore today june 2 2022
Aqi Lahore today june 2 2022

لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس146ہے۔

لاہور میں گلبرگ کی سید مراتب علی روڈ اور اسکے اطراف اسوقت اے کیو آئی 177 کیساتھ پہلے ،گلبرگ 2 کا علاقہ 67 اے کیو آئی کیساتھ دوسرے جبکہ ایجی سن کالج مال روڈ اور اسکے آس پاس کاعلاقہ 165 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبرپر ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کی پیش گوئی نہیں کی شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 22 رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب68 فیصد رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button