موسم

شہر لاہور کا موسم، آسمان ابرآلود اور بارش ہونے کا امکان، ہوائی آلودگی میں لاہور نویں نمبر پر

(مائرہ ارجمند) آج بدھ ہے اگست کی 24 تاریخ عیسوی سال 2022، محرم کی 26 اور قمری سال 1444 جبکہ 08 بھادوں اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔

سندھ، شمال مشرقی اور مشرقی بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران مشرقی بلوچستان، سندھ، جنوبی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں پرموسلادھار بارش کی توقع۔

آلودگی کی بات کی جائے تو حالات متعدل ہے اور آج لاہور دنیا بھر کے شہروں میں آلودگی کے اعتبار سے نویں نمبر پر ہے۔

Aqi Lahore today August 24 2022
Aqi Lahore today August 24 2022
Aqi Lahore today August 24 2022
Aqi Lahore today August 24 2022

لاہور کا مجموعی اے کیو آئی یعنی ائیر کوالٹی انڈیکس 96 ہے۔

کوٹ لکھپت اور قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کا علاقہ 144 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے جبکہ ڈی ایچ اے فیز 5 کا علاقہ 134 اے کیو آئی کیساتھ دوسرا آلودہ ترین علاقہ ہے ۔ جوہر ٹاؤن کا علاقہ 122 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور آسمان ابرآلود رہے گا اور بارش ہونے کا امکان۔ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد تک ہو چکا ہے ۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 28 ڈگریڈ رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button