موسم

شہر لاہور کا موسم گرم اور خشک ، لاہور پھر سےدنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

(مائرہ ارجمند) آج اتوار ہے جون کی 26 تاریخ عیسوی سال 2022، ذی القعدہ کی 26 اور قمری سال 1443 جبکہ 11ہاڑ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ تھم چکا ہے، اگلے چند روز موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔جو معمول سے زائد ہونگی تاہم آنے والے دنوں میں گرمی کے باوجود موسم قدر خوشگوار رہے گا۔ گزشتہ روز بھی شہر کی فضائوں میں بادل چھائے رہے اور تمام دن بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب،بالائی سندھ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں آند ھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے چار روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم گلگت بلتستان ،کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

 آلودگی کی بات کی جائے تو صورتحال ایک مرتبہ پھر خراب ہونے جا رہی ہے۔ لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا بھر کے شہروں میں آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

Aqi Lahore today June 26 2022
Aqi Lahore today June 26 2022

لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس آج 177 ہے۔

شہر میں فتح گڑھ کا علاقہ 250 اے کیو آئی کیساتھ پہلے، گلبرگ 2 کا علاقہ 248 اےکیو آئی کیساتھ دوسرے ڈیفبس فیز 5اور گرد و نواح 212 اے کیو آئی کیساتھ شہر کا تیسرا آلودہ ترین علاقہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کی پیش گوئی نہیں کی ہے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 28 رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب51فیصد رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button