موسم

شہر لاہور کا موسم، آسمان ابر آلود رہنے کا امکان، فضائی آلودگی میں لاہور دنیا بھر میں تئیسویں نمبر پر

(اسیس علی) آج جمعرات ہے اپریل کی 27 تاریخ عیسوی سال 2023، شوال کی 06 اور قمری سال 1444 جبکہ 14 ویساکھ اور دیسی کیلینڈر کا 2080 واں سال ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار ، بالائی سندھ ، زیریں بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آلودگی کی بات کی جائے تو حالات معتدل ہیں اور آج لاہور دنیا بھر کے شہروں میں آلودگی کے اعتبار سے تئیسویں نمبر پر ہے۔

Aqi Lahore today April 27 2023
Aqi Lahore today April 27 2023
Aqi Lahore today April 27 2023
Aqi Lahore today April 27 2023

سید مراتیب علی روڈ کا علاقہ 102 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے نمبر پر، گلبرگ 2 بلاک پی کا علاقہ 99 اے کیو آئی کیساتھ دوسرا آلودہ ترین علاقہ ہے۔ شاہدرہ کا علاقہ 96 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں آمسان ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد تک ہو چکا ہے ۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 22 ڈگریڈ رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button