لاہور کا موسم گرم اور حبس زدہ، یکم سے مون سون کا باضابطہ آغاز ہو گا

(مائرہ ارجمند) آج سوموار ہے جون کی 27 تاریخ عیسوی سال 2022، ذی القعدہ کی 27 اور قمری سال 1443 جبکہ 12ہاڑ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم شدید گرم اور حبس زدہ ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔جو معمول سے زائد ہونگی تاہم آنے والے دنوں میں گرمی کے باوجود موسم قدر خوشگوار رہے گا۔
آلودگی کی بات کی جائے تو صورتحال ایک مرتبہ پھر خراب ہونے جا رہی ہے۔ لاہور دنیا بھر کے شہروں میں آلودگی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پرہے۔


لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس آج 168 ہے۔
شہر میں فتح گڑھ کا علاقہ 195 اے کیو آئی کیساتھ پہلے، انارکلی بازار 189اےکیو آئی کیساتھ دوسرے جبکہ گلبرگ 2 اور اسکے گرد و نواح 188 اے کیو آئی کیساتھ شہر کا تیسرا آلودہ ترین علاقہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کی پیش گوئی نہیں کی ہے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 31 رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب58فیصد رہے گا۔