موسم

شہر لاہور کا موسم،آسمان ابرآلود اور کئی علاقوں میں آج پھر بادل برسنے کا امکان، ہوائی آلودگی میں لاہور پہلے نمبر پر

(مائرہ ارجمند) آج جمعرات ہے جولائی کی 28 تاریخ عیسوی سال 2022، ذوالحج کی 28 اور قمری سال 1443 جبکہ 13 ساون اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔

بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمال/مشرقی بلوچستان،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب ،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ۔

آلودگی کی بات کی جائے تو صورتحال بدتر ہے اور آج لاہور دنیا بھر کے شہروں میں آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے۔

Aqi Lahore today July 28 2022
Aqi Lahore today July 28 2022
Aqi Lahore today July 28 2022
Aqi Lahore today July 28 2022

لاہور کا مجموعی اے کیو آئی یعنی ائیر کوالٹی انڈیکس 161 ہے ۔

لاہور میں کوٹ لکھپت اور قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کا علاقہ 197 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے جبکہ ڈی ایچ اے فیز 5 اور گردونواح 184 اے کیو آئی کیساتھ دوسرا آلودہ ترین علاقہ ہے ۔ اپر مال 181 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کا آسمان ابرآلود اور کئی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان۔ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تک ہو چکا ہے ۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریٖڈ اور کم سے کم 26 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button