شہرلاہور کا موسم شدید گرم اور حبس زدہ، آلودگی میں لاہور ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر، یکم جولائی سے مون سون کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا

(مائرہ ارجمند) آج منگل ہے جون کی 28 تاریخ عیسوی سال 2022، ذی القعدہ کی 28 اور قمری سال 1443 جبکہ 13ہاڑ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم شدید گرم اور حبس زدہ ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ جنوبی و وسطی اضلاع میں شدید گرم، مرطوب رہے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ صوبہ سندھ میں منگل کے روز شدید گرمی ہوگی۔
گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جب کہ کشمیر میں بعض مقا ما ت پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔جو معمول سے زائد ہونگی تاہم آنے والے دنوں میں گرمی کے باوجود موسم قدر خوشگوار رہے گا۔
آلودگی کی بات کی جائے تو صورتحال ایک مرتبہ پھر بہت خراب ہونے جا رہی ہے اور آج پھر سے لاہور دنیا بھر کے شہروں میں آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پرہے۔


لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس آج 174 ہے۔
شہر میں کوٹ لکھپت اور قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ کا علاقہ 296 اے کیو آئی کیساتھ پہلے، گلبرگ 2 199اے کیو آئی کیساتھ دوسرے جبکہ ماڈل ٹاون کے بلاک اور ڈیفینس فیز 5 اور گرد و نواح 191 اے کیو آئی کیساتھ آلودگی کے اعتبار سے لاہور میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کی پیش گوئی نہیں کی ہے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 32 رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب66فیصد رہے گا۔