شہر لاہور کا موسم، حبس زدہ،بارشوں کا اگلا سپیل 8 جولائی سے شروع ہو گا ،لاہوریئے آج پھر بارش کا انتظار کریں گے

(مائرہ ارجمند) آج سوموار ہے ہے جولائی کی 4 تاریخ عیسوی سال 2022، ذوالحج کی 4 اور قمری سال 1443 جبکہ 19ہاڑ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔
مون سون کا اگلا متوقع سپیل 8 جولائی سے شروع ہو گا اور محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بھی 8 جولائی کو بارش کا امکان ہے ۔آج بھی محکمہ موسمیات نے لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ،کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 30 جون سے 4 جولائی تک اسلام آباد، کشمیر اور دیگر علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان تھا۔

ژوب، زیارت، خضدار اور لسبیلہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جبکہ 2 سے 4 جولائی تک اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، 3 سے 5 جولائی تک کراچی اور حیدر آباد میں موسلا دھار بارش کے ساتھ اربن فلڈنگ کے بھی خطرات کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن ابتک ملک بھر میں ایسی طوفانی بارش کہیں نہیں ہوئی جس سے کوئی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہو ۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہناتھا کہ 2سے5جولائی کے دوران کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے لیکن ابتک کراچی میں پانی کی بوند بھی نہیں برسی ، رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب، خلیج بنگال سے نم ہوائیں 2جولائی کو مشرقی سندھ میں داخل ہونا تھیں ، البتہ اندرون سندھ کے اضلاع عمر کوٹ، ٹھٹھہ ، بدین اور دادو میں کچھ مقامات پر گزچتہ رات بارش ہوئی ۔
اسکے علاوہ عید الاضحیٰ پرعوام کیلئےاچھی خبر ہے محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی ہےکہ مون سون بارشوں کا دوسرا سپیل 5جولائی سےشروع ہوگا جوکہ 15 جولائی تک جاری رہے گا۔
آلودگی کی بات کی جائے تو صورتحال قدرے بری ہے اور آج لاہور دنیا بھر کے شہروں میں آلودگی کے اعتبار سےچھوتھے نمبر پرہے۔


لاہور کا مجموعی اے کیو آئی یعنی ائیر کوالٹی انڈیکس 151 ہے ۔
شاہدرپ ٹاون اسوقت شہر کا سب سے آلودہ علاقہ ہےجہاں اے کیو آئی لیول 193 تک پہنچ چکا ہے ہے اور ظفر علی روڈ بشمول جم خانہ کلب و گرد و نواح 180 اے کیو آئی کیساتھ دوسرے جبکہ ڈیفینس فیز 5 اور اسکےاطراف اے کیو آئی 175 ہے اور یہ علاقہ آلودگی کے اعتبار سے لاہور میں تیسرے نمبر پر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں موالا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے شہر میں مطلع صاف اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد تک ہو چکا ہے ۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریٖڈ اور کم سے کم 29 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔