شہر لاہور کا موسم ابر آلود ، آج بھی بادل برسیں گے،دنیا بھر میں لاہور آج آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر

(مائرہ ارجمند) آج جمعرات ہے جولائی کی 7 تاریخ عیسوی سال 2022، ذوالحج کی 7 اور قمری سال 1443 جبکہ 22ہاڑ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور اسکے گرد و نواح میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جو آج بھی برقرار رہے گا۔
طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کوئٹہ آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ اور دیگر اضلاع ان دنوں مون سون کی طوفانی بارشوں کی زد میں ہیں۔ گزشتہ 2 روز کے دوران ہونے والی طوفانی بارشوں نے کوئٹہ میں تباہی مچا دی ہے۔ اس تمام صورتحال میں این ڈی ایم اے نے کوئٹہ کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے ملک کے بیشتر علاقوں میں کل 7 جولائی کو موسلا دھار بارش کے پیش نظر محکموں کو الرٹ کر دیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ مون سون بارشوں میں محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی گئی ہے ، مون سون ہواؤں کا سلسلہ 24 سے 48 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے ،مون سون کے سپیل میں ہفتے کے آخر تک شدت آسکتی ہے۔
گلیات، ایوبیہ نتھیا گلی چھانگلہ گلی اور باڑیاں میں موسلادھار بارش، گہری دھند کی وجہ سے حد نگاہ محدود ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اگلے چند دن تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب بلوچستان میں دو روزہ بارشوں میں مختلف حادثات کے دوران 18افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ، کوئٹہ میں مزید دو افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی تعداد 9 ہو چکی ہے ، لقعہ سیف اللہ میں لا پتہ 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے ۔ قلعہ سیف اللہ میں 9 افراد لا پتہ تھے ۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق کیچ میں 3 بچے سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
محکمہ موسمیات نے کراچی ،حیدرآباد اور تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ، عید کے دنوں میں بھی کراچی میں بارش کا امکان ہے ۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر ظہیر احمد کےحوالے سے بتایا کہ سندھ اورگردونواح میں مطلع ابرآلود ہے اور مون سون ہوائیں داخل ہورہی ہیں۔
آلودگی کی بات کی جائے تو صورتحال ابتر ہے اور آج لاہور دنیا بھر کے شہروں میں آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پرہے۔


لاہور کا مجموعی اے کیو آئی یعنی ائیر کوالٹی انڈیکس 153ہے ۔
گلبرک کے علاقہ قذافی سٹیڈیم اور گرد و نواح اسوقت شہر کےسب سے آلودہ علاقے ہیں ۔جہاں اے کیو آئی لیول 181 تک پہنچ چکا ہے ہے جبکہ گلبرگ ہی ڈ کے علاقوں میںاے کیو آئی 208 ہے اور یہ لاہور کا دوسرا آلودہ ترین علاقہ ہے ، جبکہ انارکلی بازار لاہور کا تیسرا آلودہ ترین علاقہ ہے جہاں اے کیو آئی 175 ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں موالا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے شہر میں ابر آلود ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد تک ہو چکا ہے ۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریٖڈ اور کم سے کم 27 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔