شہر لاہور کا موسم،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ہیٹ ویوو کے پیش نظرہیلتھ الرٹ جاری کردیا

(مائرہ ارجمند) آج جمعہ ہے مئی کی13تاریخ عیسوی سال 2022، 1۱شوال اور قمری سال 1443 جبکہ 30 وساکھ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔
باغوں کے شہر لاہور ميں ہيٹ ويو کا دوسرا سپيل گزشتہ روز سے شروع ہو ہو چکا ہے۔ محکمہ موسميات کے مطابق آج شہر کا درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔۔ ماہرين صحت نے عوام کو گھروں سے نکلنے سے پہلے احتياطي تدابير اپنانے کا کہہ ديا
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کی جانب سے ہیلتھ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں پی ایم اے کے سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 16 مئی تک سندھ کے شہریوں کو شدید گرمی کی لہر کا سامنا رہے گا، اس شدید گرمی کی لہر کے دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے، جبکہ دیگر شہروں میں دادو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز، خیرپور، شکارپور اور گھوٹکی کے اضلاع میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا خدشہ ہے
محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ ملک کے میدانی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے ،لاہور43،اسلام آباد40جبکہ ملتان میں 45ڈگری درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام پر لاہورمیں شدید ہیٹ ویو آنے کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد48، سبی 46اور تربت میں پارہ 45ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے
آلودگی کی بات کی جائے تو شہر میں صورتحال آج بہت خراب ہے اور لاہور آلودگی میں آج عالمی سطح پرپہلے تیسرے پر ہے۔

لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 156 ہے۔

موسم سرما کے مقابلہ میں شہر کی مجموعی صورتحال قدرے بہتر ہےلیکن آج آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بار دوبارہ پہلے نمبر پر ہے۔
لاہور میں انار کلی کا علاقہ 193 اے کیو آئی کیساتھ پہلے ،ڈیفنس فیز 8 اور گرد نواح 189 اے کیو آئی کیساتھ دوسرے جبکہ امریکی قونصل خانہ اور شملہ پہاڑی کے گرد و نواح 186اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبرہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 27 رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب57 فیصد رہے گا۔