موسم

شہر لاہور کا موسم، گرمی کی لہر برقرار،پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کو تیار

(مائرہ ارجمند) آج ہفتہ ہے جون کی 11 تاریخ عیسوی سال 2022،11 ذی القعدہ اور قمری سال 1443 جبکہ 28 جیٹھ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون بارش کا سلسلہ ملک میں آج داخل ہوگا۔جون کے وسط سے پری مون سون بارشیں ہوں گی اس کہ فورا بعد مون سون بارشیں ملک میں شروع ہو جائینگی ۔ پری مون سون بارش کی بات کرین تو یہ سلسلہ آج سے ملک کے شمالی اور وسطیٰ علاقوں سے شروع ہوگا جس کو مغربی ہوائیں بھی سپورٹ کریں گی۔

 آلودگی کی بات کی جائے تو شہر میں آلودگی کی مجموعی صورتحال آج بھی خراب ہے اورآج لاہور عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میںپانچویں نمبر پر ہے.

Aqi Lahore today June 11 2022
Aqi Lahore today June 11 2022
Aqi Lahore today June 11 2022
Aqi Lahore today June 11 2022

لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس159 ہے۔

لاہور میں گلبرگ 2 کا علاقہ اور، ڈیفینس کا فیز 5 اور گرد و پیش اے کیو آئی 191 کیساتھ پہلے ۔گلبرگ کی سید مراتب علی روڈ اور گرد و نواح 187 اے کیو آئی کیساتھ دوسرے جبکہ امریکی قونصل خانہ اور شملہ پہاڑی کا علاقہ 185 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کی پیش گوئی کی ہے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 22 رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب68 فیصد رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button