موسم

شہر لاہور کا موسم ، بارش اور آندھی کے بعد موسم خوشگوار،آج بھی مطلع ابر آلود رہے گا

(مائرہ ارجمند) آج اتوار ہے جون کی 12 تاریخ عیسوی سال 2022،12 ذی القعدہ اور قمری سال 1443 جبکہ 29 جیٹھ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔

لاہور میںگزشتہ رات آنے والی شدید، آندھی اور بارش کے بعدگرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے مطلع آج بھی ابر آلود رہے گا اور شام کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون بارش کا سلسلہ ملک میں آج داخل ہو چکا ہے اور جون کے وسط سے پری مون سون کی شدید بارشیں ہوں گی جسکے فورا بعد مون سون بارشیں شروع ہو جائینگی ۔

 آلودگی کی بات کی جائے تو شہر میں آلودگی کی مجموعی صورتحال آج خراب ہے اورآج لاہور عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میںپانچویں نمبر پر ہے.

Aqi Lahore today June 12 2022
Aqi Lahore today June 12 2022
Aqi Lahore today June 12 2022
Aqi Lahore today June 12 2022

لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 146 ہے۔

لاہور میں امریکی قونصل خانہ اور شملہ پہاڑی کا علاقہ 245 اے کیو آئی کیساتھ پہلے ، ایچی سن کالج مال روڈ کا 190 کیساتھ دوسرے جبکہ انارکلی بازار کا علاقہ 181 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کی پیش گوئی کی ہے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 30 رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب37 فیصد رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button