شہر لاہور کا موسم شدید گرم، ہیٹ ویو جوبن پر، آلودہ ہوا میں سانس لینا دشوار

(مائرہ ارجمند) آج بدھ ہے جون کی 8 تاریخ عیسوی سال 2022،8 ذی القعدہ اور قمری سال 1443 جبکہ 25 جیٹھ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔
محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت ملک بھر میں رواں ہفتہ کے دوران شدید گرمی کی لہر کی جاری رہے گی جبکہ یہ اس سال کی تیسری اور شدید ترین لہر ہو گی۔
موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔سندھ اور مشرقی بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ دوپہر یا شام کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر کے اس دورانیہ کے بعد بارش کا سلسلہ ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ گرمی کی شدید لہر سے فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس کے علاوہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے بھی اقدامات کی ہدایت کر دی۔

آلودگی کی بات کی جائے تو شہر میں آلودگی کی مجموعی صورتحال آج پھر خراب ہے اورآج لاہور عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میںدوسرے نمبر پر ہے.

لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس160 ہے۔

لاہور میں ظفر علئ روڈ اور اسکے اطراف اسوقت اے کیو آئی198کیساتھ پہلے ، امریکی قونصل خانہ کا علاقہ194اے کیو آئی کیساتھ دوسرے جبکہ گلبرگ کی سید مراتب علی روڈ اور اسکے گرد و پیش 191 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبرپر ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کی پیش گوئی نہیں کی شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 22 رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب68 فیصد رہے گا۔