تازہ ترینتھانہ کچہریعجیب و غریب

ملتان میں شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی دولہا دولہن اور ماں باپ دست و گریباں

( جہانزیب احمد خان ) ملتان کے علاقے قصبہ مڑل میں دلہا اور دلہن کے گھر والوں کے درمیان جھگڑے میں 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس نے دلہا سمیت 3 باراتیوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق جمعہ 19 اگست کی رات ملتان کے علاقے قصبہ مڑل ميں شادی آئے باراتیوں نے بری لڑکی والوں کی جانب سے دیئے گئے کپڑے کم دکھانے پر دلہن والوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

باراتيوں نے اس دوران لڑکی والوں پر تشدد شروع کیا، جسے دلہن کی رشتے دار دو خواتين زخمی ہوگئيں۔ پوليس نے باراتیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دلہا سميت چار افراد کو گرفتار کرليا ہے۔

اہلکاروں نے دلہا سمیت دیگر گرفتار 4 باراتیوں کو تھانے منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق دولہے اور دیگر باراتیوں نے لڑکی کے والد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button