معروف اداکارہ جیب کا ٹتے رنگے ہاتھوں گرفتار

( مانیٹرنگ ڈیسک) اداکاروں کے سکینڈل عام سی بات ہے لیکن بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کوئی اداکار یا اداکارہ چوری کرے یا چوری کرتےرنگے ہاتھوں پکڑا جائے لیکن ایسا ہوا پڑوسی ملک بھارت میں جہاں بنگالی اداکارہ روپا دتہ کو ’عالمی کتب میلے‘ میں بٹوا چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک واقعہ بھارتی ریاست بنگال کے شہر کلکتہ میں پیش آیا جہاں ’عالمی کتب میلے‘ کے دوران اداکارہ روپا دتہ نے ایک شہری کی جیب سے بٹوا چوری کرکے پیسے نکال لیے جس پر پولیس نے اُنہیں موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار نے اداکارہ کو کوڑے دان میں بٹوا پھینکتے ہوئے دیکھا جس کے بعد اداکارہ کی تلاشی لی گئی۔
پولیس نے کہا کہ اداکارہ کی تلاشی لینے پر اُن کے پاس بھارتی 75 ہزار ملے۔
بھارتی پولیس کے مزید کہنا تھا کہ اداکارہ سے مزید تفتیش کی جارہی ہے کہ اُن کے ساتھ کوئی گروہ شامل ہے یا پھر وہ اکیلے ہی یہ کام کرتی ہیں۔