کھیل اور کھلاڑی

معروف اولمپین طلحہ طالب ایک بار پھر لٹ گئے

( جہانزیب احمد خان ) ملک میں بڑھتی چوری کی وارداتوں نے کھلاڑیوں کو بھی نہ چھوڑا، چور اولمپئین کی موٹر سائیکل چرا کر بھاگ نکلا۔

گوجرانوالہ کے رہائشی پاکستان نمبر ون ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔ چوری کی واردات گزشتہ رات ہفتہ 4 جون کو ہوئی۔

موٹر سائیکل طلحہ کے گھر کے باہر کھڑی تھی، طلحہ طالب کے مطابق جب وہ ایک گھنٹے بعد باہر آئے تو موٹر سائیکل چوری ہوچکی تھی۔

سی سی ٹی وی کیمرے میں نامعلوم چور اولمپئن طلحہ طالب کی موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ طلحہ طالب کی جانب سے واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ سبزی منڈی گوجرانوالہ میں درج کرائی گئی ہے۔

طلحہ طالب کا کہنا ہے کہ ابھی فراڈ کے پیسے ریکور نہیں ہوئے عدالتوں کے چکر لگا لگا کر تھک گیا ہوں اور آج موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔

واضح رہے کہ طلحہ طالب کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ کئی ماہ قبل کیا گیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے آر پی او گوجرانوالہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

طلحہ طالب نے چوری کی فوٹیج اور تھانہ میں دی گئی درخواست کی کاپی بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button