فن و فنکار

ثنا جاوید اور فیروز خان نے عفت عمر کو کیا کہہ دیا

( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر اداکارہ و میزبان عفت عمر کا کہنا ہے کہ اداکارہ ثنا جاوید اور فیروز خان کافی نخریلے ہیں۔

عفت عمر نے ایک انٹرویو میں پاکستانی ڈراموں کی معروف جوڑی ثنا اور فیروز سے متعلق بات کی اور دونوں کے ساتھ اپنے کام کا تجربہ شیئر کیا۔

ایک سوال کے جواب میں عفت عمر نے بتایا کہ  فیروز خان اور ثنا جاوید کے ساتھ ان کے کام کرنے کا تجربہ کافی اچھا رہا، دونوں اداکار میرے ساتھ بہت عزت اور احترام سے پیش آئے تھے، میں نے دونوں سے بہت کچھ سیکھا بھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان دونوں بچوں کے بہت نخرے ہیں، دونوں کو اپنے لیے الگ الگ کمرے، الگ الگ میک اپ آرٹسٹ چاہیے ہوتا تھا، جسے دیکھ کر میں سوچتی ہوں کہ اچھا اگر یہ ایسا کر سکتے ہیں تو میں بھی اپنی باتیں منواتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب کام کرنے کا انداز بدل چکا ہے، یہ نئے فنکار ہیں ان کی نئی ڈیمانڈز ہیں جو کہ اچھی بات ہے فنکاروں کو اتنا ہی نخریلا ہونا چاہیے، ہمارے دور میں ایسا نہیں تھا، اب ہم بھی نئے فنکاروں سے سیکھ رہے ہیں کہ بطور اداکار اپنی ڈیمانڈز کیسے منوانی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button