فن و فنکار

ادکارہ امرت کور کیساتھ امریکیوں نے کیا کیا؟

( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا سے ممبئی واپسی پر نجی ایئرلائن میں بھارتی اداکارہ نمرت کور کا سامان کھو گیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر امریکی ایئرلائن کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ بھارت میں آپ کے دفاتر فعال نہیں ہیں۔

نمرت نے کہا کہ میں آپ کی توجہ اس پریشان کن مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہتی ہوں، اس شدید تناؤ کی صورتحال کو سلجھانے میں میری مدد کریں۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا ایک بیگ اب تک گمشدہ ہے جبکہ ایک ٹوٹ چکا ہے۔

نمرت نے اپنے ٹوٹے ہوئے بیگ کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ میں یہ سوچنے پر مجبور ہوں کہ کیا اس قسم کی خلاف ورزی کسی مسافر کے ساتھ ممکن ہے؟ خاص طور پر ایسا مسافر جسے مختلف مراعات اور استحقاق حاصل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں 90 گھنٹے سے لاحق پریشانی کی وجہ سے نا صرف ذہنی اور جسمانی طور پر تھک چکی ہوں بلکہ سوچ رہی ہوں کہ اس مسئلے کو کیسے حل کیا جائے اور جس ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا اس کا ازالہ کیسے ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button