تھانہ کچہری
عینی شاہد نے کیا دیکھا، مشتعل ہجوم کا توہین مذہب کے الزام میں قتل
( مانیٹرنگ ڈیسک) توہین مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کے عینی شاہد بابا شاہد رمضان کا بیان سامنے ا گیا ہے ۔ ایک ویڈیو بیان میں مذکورہ گواہ جو کہ علاقہ کی معزز شخصیت ہیں کہہ رہے ہیں کہ یہ مسجد انہوں نے بنوائی تھی اور یہاں وہ بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم بھی دیتے ہیں انہیں مقدس اوراق کی بے حرمتی کی اطلاع فون پر ملی وہ رات کے وقت فوری طور پر مسجد پہنچے ۔ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ بھی موقع پر موجود تھے ۔ بابا شاہد رمضان کے مطابق انہوں نے ایس ایچ او کی مدد کیساتھ مقتول سمیت خود کو کمرے میں بند کر لیا اور اسکی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ہجوم چند ہی منٹ میں سیکڑوں سے ہزاروں میں پہنچ گیا اور انہوں نے دروازہ توڑ کر مبینہ طور پر مقدس اوراق کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا۔