اکشے کمار کیسی فلمیں کرنے سے گھبراتے ہیں؟

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی وڈ کے سپر سٹار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ارادہ کیا تھا کہ ایسی کسی فلم میں کام نہیں کریں گے جو لوگ فیملی کے ساتھ بیٹھ کر نہ دیکھ سکیں۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اکشے کمار نے کہا’ میں اپنے کیریئر میں کبھی قابل اعتراض فلمیں نہیں کروں گا کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے میری فلمیں دیکھ سکیں’۔
اداکار نے کہا ‘میری کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ نئے طرز اور مواد کی فلمیں پیش کی جائیں، مستقبل میں بھی میں کسی ایسی فلم میں کام نہیں کروں گا جو اخلاق سے گری ہوئی ہوگی، میری فلمیں فیملی کے لیے ہوتی ہیں’۔
بالی وڈ کھلاڑی کا کہنا تھا ‘میری فلموں میں کامیڈی کے ساتھ ساتھ ایک پیغام بھی ضرور ہوتا ہے’۔
واضح رہے کہ اکشے کمار کی فلم ‘رکشہ بندھن’ آج 11 اگست کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے دن ریلیز کی گئی ہے۔
الی وڈ اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک بار پھر کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔
سنیچر کو اکشے کمار نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’مجھے شدت سے انتظار تھا کہ کانز فلم فیسٹیول میں انڈین سینیما کے فروغ کے لیے شرکت کروں، مگر بدقسمتی سے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، اس لیے شریک نہیں ہوں گا۔‘
انہوں نے انڈیا کے یونین وزیر انوراگ ٹھاکر کو مینشن کرتے ہوئے لکھا ’آپ کی ٹیم کے لیے ڈھیر ساری نیک تمنائیں، اس اہم موقع کو بہت مس کروں گا۔‘
رواں ہفتے یہ بات سامنے آئی تھی کہ 2022 کے کانز فلم فیسٹیول میں اکشے کمار موسیقار اے آر حمان، آر مدھاون، نواز الدین صدیقی، نیانتھرا، تمنا بھاٹیا، شیکھر کپور، پارسون جوشی، رکی کیج کے ہمراہ اس اہم ایونٹ میں شریک ہوں گے۔
آنے والے دنوں میں یش راج کی فلم ’پرتھوی راج‘ میں جلوہ گر ہونے والے اداکار اکشے پچھلے سال اپریل میں بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے۔
جس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ’میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسی صبح میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔ میں ان تمام افراد سے گزارش کرتا ہوں کہ جن کا میرے ساتھ قریبی رابطہ رہا وہ بھی اپنے اپنے ٹیسٹ کروائیں۔‘
پرتھوی راج میں 2017 کی مس ورلڈ منوشی چیلر نے بھی اداکاری کی ہے۔ اس فلم کی ہدایات چندر پرکاش نے دی ہیں۔
اس میں اکشے کمال پرتھوی راج چوہان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سونو سود اور سنجے دت بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔ پرتھوی راج تین جون سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ فلم ہندی کے علاوہ تامل اور تیلگوں زبانوں میں بھی ریلیز ہو گی۔