بوڑھی ملائکہ کے جوان بوائے فرینڈ ارجن کپور نے عمروں کے فرق پر کیا کہا؟

( مانیٹرنگ ڈیسک ) مشہور بھارتی اداکار ارجن کپور نے کہا کہ ان کے اور ملائکہ اروڑا کے مابین عمر کے فرق سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ۔
عمر میں بڑے فرق اور سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے طلاق لے کر ارجن کپور سے شادی کرنے والی ملائکہ اروڑا اور ان کے شوہر ارجن کپور خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ، ملائیکہ سے شادی سے قبل ارجن کپور کنوارے اور نوجوان تھے جبکہ ملائیکہ اروڑا 48 برس کی ہیں اور ان کا 20 سال کا بیٹا ارحان خان بھی ہے ۔
ارجن کپور کی حال ہی میں نئی فلم "ایک ویلن ریٹرنز” ریلیز ہوئی جبکہ گزشتہ دنوں اس جوڑی نے ایک دوست کی شادی میں بھی شرکت کی جس کے بعد سے یہ جوڑی خبروں میں ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں ارجن کپور نے کہا کہ میرے اور ملائکہ کے مابین عمر کے فرق سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ، اگر ہمارے ارد گرد لوگوں کو مسئلہ نہیں تومیرے لئے یہی کافی ہے ۔
ارجن کپور نے کہا کہ اگر کوئی دوسرے لوگ اس سے متعلق کچھ سوچتے ہیں تو مجھے فرق نہیں پڑتا ، ذہنیت کو بدلنا آسان نہیں، ہم ایک دوسرے سے مبت کرتے ہیں اور اگر ہم کوئی مثال قائم کرتے ہیں تو میں اس سے خوش ہوں ۔
ارجن کپور نے مزید کہا کہ ہر ایک کا پانا نظریہ ہوتا ہے مگر اسے دوسروں پر مسلط نہیں کرنا چاہئے ۔
حال ہی میں اداکار ارجن کپور نے انکشاف کیا کہ وہ ملائکہ اروڑا کے ساتھ جلد شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
حال ہی میں ارجن کپور نے سونم کپور کے ہمراہ کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر سمیت اپنی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کے ساتھ شادی کے بارے میں بھی بات کی۔
کرن جوہر نے ارجن کپور سے اُن کی اور ملائکہ اروڑا کی شادی سے متعلق سوال پوچھا جس پر اداکار نے کہا کہ وہ جلد ہی کسی بھی وقت شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
ارجن کپور نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس چل رہا ہے لیکن میں اب اپنے کیریئر پر توجہ دینا چاہتا ہوں اور میں زندگی کے اس موڑ پر ہوں جہاں میں بہترین فلمیں کرسکوں اور ساتھ ہی کیریئر بھی بناؤں۔
اداکار نے کہا کہ میں ایک بہت ہی حقیقت پسند انسان ہوں، میں ایسا کام کرنا چاہتا ہوں جس کے کرنے سے مجھے خوشی ملے اور جب میں خوش رہوں گا تو اپنے ساتھی کو بھی خوش رکھ سکوں گا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ایک خوشگوار زندگی گزارنا چاہتا ہوں اور فی الحال، شادی نہیں کرسکتا۔
دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا رواں سال نومبر یا دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اور ارجن دونوں کو سردیوں کا موسم پسند ہے اس لیے انہوں نے رواں سال نومبر یا دسمبر میں تاریخ طے کرنے اور دوستوں کے درمیان شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور خاندان کے افراد ہی شرکت کریں گے۔