
( مائرہ ارجمند)کوئی شخص ہیٹ سٹروک کا شکار ہوجائے تو اس میں یہ علامات ظاہر ہوں گی۔ جن میں بے چینی، غنودگی، کمزوری، چڑچڑاپن، بلڈ پریشر کم ہونا، نبض تیز چلنا، چکر آنا، اُلٹی ہونا، حواس میں کمی، پٹھوں میں درد ہونا شامل ہیں ۔
ایسی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص کو فوری طور پر سایہ دار جگہ پر لٹائیں اور ٹانگیں اوپر کی طرف رکھیں، سانس لینے کے عمل کو یقینی بنائیں، اسے صاف پانی پلائیں، اگر بے ہوشی کی کیفیت ہو تو پانی پلانے اور کھانے کی اشیاء منہ میں ڈالنے سے گریز کریں۔
متاثرہ شخص کے جسم پر برف یا ٹھنڈے پانی کی پٹیاں رکھیں، نبض اور خون کا دورانیہ چیک کریں اور مریض کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جائیں۔