وہ سو کر اٹھا تو پولنگ کا وقت ختم ہو چکا تھا،شان کو ووٹ ڈالنے سے کس نے روکا؟

( رضا ہاشمی ) پاکستان کے سینئر اداکار شان شاہد کا کہنا ہے انہیں پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔
ٹوئٹر پر شان شاہد نے دو تصاویر شیئر کیں اور ناراضی کا اظہار کیا۔
پہلی تصویر میں شان کو گاڑی میں بیٹھے بغیر سیاہی کے نشان والا انگوٹھا دکھاتے دیکھا گیا اور دوسری تصویر میں شان پنجاب پولیس سے بات کرتے دیکھے جاسکتے ہیں جس کے ساتھ شان نے لکھا کہ جمہوریت کی شان ، عوام بے زبان۔
Jhmooriat ki shaan.Awaam bayzubaan ..couldn’t cast my vote aftr searching fr 2 hrs for the place my vote was registered @ I finally reached @4:50 But was denied the right to vote .. reason polling time 5pm .. this is the true worth of peoples vote 5min @ImranKhanPTI @2Kazmi pic.twitter.com/QTOBPeeKBW
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) July 18, 2022
اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ 2 گھنٹے کی تلاش کے باوجود کہ میرا ووٹ کہاں رجسٹرڈ ہے؟ میں ووٹ کاسٹ نہیں کرسکا، میں بلآخر 4 بج کر 50 منٹ پر اپنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا لیکن 5 بجے پولنگ کا وقت ختم ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکا۔
شان نے مزید لکھا کہ یہ ہے عوام کے ووٹ کی صحیح قیمت 5 منٹ!!
دوسری جانب لاہور 42 نیوز نے جب معاملے کی تفتیش کی تو پتہ چلا کہ مذکورہ پولنگ سٹیشن کے گیٹ 5 بجے بند کئے گئے اور اس سے پہلے موجود ووٹرز نے جو احاطہ پولنگ سٹیشن میں موجود تھے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ادکار شان پانچ بجے کے بعد پولنگ سٹیشن پہنچے، اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔