عجیب و غریبوائرل لیکسورلڈ اپ ڈیٹ

طالبہ کے سکول بیگ میں سانپ کہاں سے آیا ؟

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست مدھیہ پر دیش کے شہر شاجاپور کے ایک سکول میں یہ خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں طالبہ نے اسکول بیگ میں کوبرا سانپ کی شکایت کی جس دیکھ کر  اساتذہ بھی دنگ رہ گئے۔

بھارت میں مختلف ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  دہم جماعت کی طالبہ کے سکول بیگ میں بڑا کوبرا سانپ پایا گیا جس کی شکایت طالبہ نے اساتذہ کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اساتذہ کی جانب سے بیگ کھولا گیا اور کتابیں بیگ سے باہر نکالی گئیں، جس میں سانپ موجود تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ سانپ بیگ میں کنڈلی مار کر بیٹھا ہوا تھا اور ویڈیو کے آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیگ جھاڑنے پر ناگ بیگ سے نکلتا ہے جسے دیکھ کر  نہ صرف اساتذہ خوفزدہ ہوگئے بلکہ ویڈیو دیکھنے والے بھی حیرت اور خوف میں مبتلا ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button