کھیل اور کھلاڑی

اظہر الدین کو کس پاکستانی باؤلر کا سامنا کرنا سب سے مشکل لگا؟

(مانیٹرنگ ڈیسک )ٹوئٹر پر پاکستانی صحافی نے سابق بھارتی بلے باز محمد اظہرالدین سوال کیا کہ ’وہ کونسا باؤلر ہے جس کا سامنا کرنا آپ کو مشکل لگا؟

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اظہرالدین نے کہا کہ ’وسیم اکرم سب سے مشکل بولر ہیں جن کا میں نے کبھی سامنا کیا ہے۔‘

واضح رہے کہ محمد اظہرالدین نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ اگر آپ کو کرکٹ سے متعلق مشورے کی ضرورت ہے تو مجھ سے ایک سوال پوچھیں، مجھے جواب دینے میں خوشی ہوگی۔

اسی سیشن کے دوران پاکستانی صحافی نے سابق بھارتی بلے باز سے یہ سوال کیا تھا

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اظہر الدین نے وسیم اکرم کی جادوئی  باؤلنگ کے بارے میں ان خیالات کا اظہار کیا ہو۔

2016 میں، دہلی میں ایک کرکٹ تھیم پر مبنی فلم کے آغاز کے موقع پر بھی اُنہوں نے کہا تھا کہ اپنے پورے کیریئر میں وسیم اکرم کو سب سے مشکل بولر پایا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button