کورونا کی وجہ سے آپکے جسم کا کونسا حصہ سکڑ سکتا ہے؟ تشویشناک تحقیق

( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا ابتک کورونا کے اثر سے باہر نہیں نکل پائی اور تندرست ہو جانے والے مریضوں پر اس موذی وبائی مرض کے اثرات پر تحقیقاتی کام بھی جاری ہے ۔
ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق کورونا کے نتیجے میں دماغ بھی سکڑ سکتا ہے، جبکہ جذبات پر قابو پانے کا قدرتی دماغی عمل اور یادداشت بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
یہ ریسرچ برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے پیش کی گئی ہے، کورونا دماغ کے وہ حصے بھی ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتے ہیں، جو یادداشت اور جذبات پر قابو پانے کی صلاحیت کو کنٹرول کرتے ہیں۔ جس سے افراد کے سونگھنے کی حس کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
تحقیق میں ماہرین نے ان شہریوں کا مشاہدہ کیا، جو کورونا وائرس کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل نہیں ہوئے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق میں اس بات کے کئی شواہد ملے ہیں، کہ کورونا دماغ پر اثرانداز ہوتا ہے۔
طبی محققین کے مطابق مریضوں میں عام سائز کا انسانی دماغ اوسطاﹰ 0.2 فیصد سے لے کر دو فیصد تک سکڑ گیا تھا۔ اس تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے ‘نیچر‘ میں شائع ہوئے ہیں۔
تحقیق کے لیے ماہرین نے 51 برس سے لے کر 81 برس تک کی عمر کے 785 افراد کے دماغوں کو دو مرتبہ اسکین کیا۔