5 ارب ڈالر پلیٹ میں رکھ کر کس نے دئیے نواز شریف آج شام4 بجے پردہ اٹھائیں گے

( توقیر احمد )مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں پلیٹ میں رکھ کر 5 ارب ڈالر دیے گئے لیکن ہم نے کہا ایبسولوٹلی ناٹ، پاکستان کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کا بڑا شکر ہے کہ آج بیٹی مریم میرے ساتھ بیٹھی ہے، والدہ پنڈی والی جیل آکر مجھ سے کہتی تھیں تمہارے بغیر واپس نہیں جانا، وہ پولیس والوں سے کہتی تھیں میں بھی اس کے ساتھ رہوں گی مجھے بھی یہیں رکھ دو، میں والدہ کے سرہانے بیٹھا تھا، والدہ نے میرے ہاتھوں میں جان دی۔
نواز شریف نے کہا کہ ہمیں 5 ارب ڈالر پیش کیے گئے لیکن ہم نے اس پر کہا ایبسولوٹلی ناٹ، پاکستان کی اپنی غیرت ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے آپ کو انتقام لینا تھا آپ لے لیتے، پاکستان سے انتقام لینے کا آپ کو کس نے کہا، آپ نے پاکستان کا بھٹہ بٹھا دیا ہے۔
قائد ن لیگ نے کہا کہ میرے دور تک عوام خوش تھے لیکن عمران خان کے دور میں ہر چیز مہنگی ہوئی۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ آج شام پریس کانفرنس کریں گے۔
اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنی ٹوئٹ مین کہا کہ آج شام 4 بجے نوازشریف اور مریم نواز میڈیاسے گفتگو کریں گے۔
Open, honest, moving insights. @NawazSharifMNS opens up to the nation with @MaryamNSharif by his side after years. Stay tuned tomorrow Sunday 9th October at 4pm PST pic.twitter.com/NJsJntgIhD
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 8, 2022
انہوں نے لکھا کہ نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز شریف کے ہمراہ برسوں بعد قوم سے مخاطب ہونگے، ایماندارانہ کھری اور کھلی بات کریں گے۔
Stay tuned for MNS’s heart to heart, never before, candid conversation with the media! Will be on screens tomorrow Insha’Allah. pic.twitter.com/PCKmoScUWJ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 8, 2022
اس سے پہلے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ن لیگ کے قائد اور اپنے والد میاں نواز شریف کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف آج میڈیا سے ایک غیر رسمی گفتگو کریں گے۔