تھانہ کچہری

سدھو موسے والا قتل کیس میں گرفتار ملزم سنتوش جادھو کون ہے؟

سنتوش چھوٹی عمر سے ہی جرائم کی دنیا میں آ گیا تھا۔ منچھر پولیس نے سنتوش کے خلاف پہلا مقدمہ 2017 میں درج کیا تھا۔ یہ مارپیٹ کا مقدمہ تھا۔ اس کے بعد 2019 میں بچوں کے جنسی استحصال کا مقدمہ بھی درج ہوا۔ ان دونوں معاملوں میں سنتوش جادھو کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے سلسلے میں مشتبہ شوٹر سنتوش جادھو کو پونے پولیس نے گجرات کے کچے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔

عدالت نے ملزم کو 20 جون تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ شارپ شوٹر سنتوش جادھو پر سدھو موسے والا پر گولیاں چلانے کا الزام ہے۔ سنتوش جادھو لارنس بشنوئی گینگ کا رکن بتایا جاتا ہے۔ اسی گینگ نے سدھو موسی والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button