اسلام آباد میں کانپیں کس کی ٹانگ رہی ہیں؟ کیا آئینی طور پر عمران خان وزیر اعظم نہیں؟ تحریک انصاف کے وزرا کو پنڈی سے بھی جواب ہوگیا؟
( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں کانپیں کس کی ٹانگ رہی ہیں؟ کیا آئینی طور پر وزیر اعظم وزیر اعظم نہیں؟ تحریک انصاف کے وزرا کو پنڈی سے بھی جواب ہوگیا؟
عمران خان کے تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے کتنے چانسز ہیں۔
وزیر اعظم کے پاس اپنے بچاو کے لیئے کیا آپشنز باقی؟
جنرل فیض کے شوکاز نوٹس کی اصل کہانی کیا ہے؟ یہ سب اور
عمران خان کے بلڈ پریشر کی بنی گالا رپورٹ سمیت بہت سی خبریں لاہور 42 نیوز کے پروگرام ریاست کی سیاست میں سامنے آگئیں۔
باخبر صحافی عبداللہ مومند نے پروگرام ریاست کی سیاست میں میزبان رضا ہاشمی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا بلڈ پریشر کنٹرول میں نہیں ہے، بنی گالا کی رپورٹ یہ ہے کہ وہاں یہ مسائل ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ نے کہہ دیا کہ جو کرنا ہے خود کرو۔
عبداللہ مہمند کا رضا ہاشمی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان نے اس سے پہلے سیاسی مینجمنٹ نہیں کی اب وہ پریشان ہیں انہیں اسٹیبلشمنٹ کا کندھا نہیں مل رہا۔
وزیر اعظم کے پاس اب ایگزیکٹو کے کوئی اختیار نہیں ہیں۔ وزیر اعظم کوئی تعیناتی نہیں کر سکتے نہ ہی کسی کو برخاست کرسکتے ہیں۔ آنے والے دنوں میں عمران خان کی تقاریر مزید سخت ہوجائیں گے۔ عمران خان کے تحریک عدم اعتماد سے بچنے کا چانس 20 فیصد ہے۔
جنرل باجوہ کو بتایا گیا ہے کہ کوئی ہے جو ادارے میں دخل اندازی کر رہا ہے۔ جس روز پارلیمنٹ لاجز کا واقعہ پیش آیا، غصے میں آئے مولانا فضل الرحمان ایک طاقتور ادارے کی فون کال پر ٹھنڈے پڑ گئے۔ وہ بھی بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔ وہ اس روز پہلے خوب لال پیلے ہوئے۔ ملک جام کرنے کی دھمکی دی جس پر ایک طاقتور ادارے کی فون کال پر وہ ٹھنڈے پڑ گئے