کترینہ کیف نے اپنی شادی طویل عرصہ خفیہ کیوں رکھی؟

( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف ترین جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی اتنی خفیہ کیوں ہوئی ، اداکارہ نے میڈیا سے بات کرتے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات بالی ووڈ کے فلم فیئر ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جہاں کئی شوبز ستاروں نے شرکت کی۔ لیکن سب کی نظریں کترینہ کیف اور وکی کوشل پر جمی رہیں کیونکہ شادی کے بعد یہ انکا پہلا ایوارڈ شو تھا،جہاں جوڑی نے ایک ساتھ شرکت کی۔ ریڈ کارپیٹ پر جگماتی گرےساڑھی میں واک کرنے والی کترینہ کیف نے بھارتی میڈیا زوم نیٹ ورک کو ایک چھوٹا سا انٹرویو بھی دیا جوکہ سوشل میڈیاپر وائرل ہورہا ہے۔اس انٹرویو میں پہلی مرتبہ باربی ڈول اداکارہ نے اپنی شادی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ آخر ان کی شادی اتنی خفیہ کیوں رکھی گئی تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’اسے نجی رکھنے کی کوشش کرنے سے زیادہ ہمیں کووڈ کی وجہ سے شادی کو محدود رکھنا پڑا‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’میرا خاندان ذاتی طور پر کووڈ سے متاثر ہوا تھا اور یہ وہ چیز تھی جسے آپ کو سنجیدگی سے لینا تھا۔ میرے خیال میں یہ سال بہت بہتر گزرا ہے، لیکن یہ وہ چیز تھی جس سے ہم محتاط رہنا چاہتے تھے، شادی خوبصورت تھی اور ہم دونوں بہت خوش ہیں‘‘۔
کرونا وباءکے بعد پہلی مرتبہ کسی ایوارڈ شو میں شرکت کرنے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ اب دنیا خطرے سے باہر ہے یہ پہلا ایوارڈ شو ہے جس میں میں نے کووڈ کے بعد شرکت کی ہے اور میں یہاں آ کر خوش ہوں‘‘۔
تین ماہ قبل ادکارہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں زیر گردش تھیں جس پر بالی وڈ بار بی ڈول کہلائی جانے والی اداکارہ کترینہ کیف کے ترجمان نے اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے میڈیا کی خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دسمبر 2021 میں دھام دھوم سے شادی کی تھی، جس کے چند ماہ بعد گزشتہ ماہ اپریل میں خبریں آئی تھیں کہ اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
اپریل 2022 ممبئی ایئرپورٹ پر اداکارہ کو شلوار قمیض میں دیکھا گیا تو مداحوں نے ان کے حاملہ ہونے کی چہ مگوئیاں کیں، جس کے بعد بھارتی میڈیا میں بھی ان اُمید سے ہونے سے متعلق خبریں پھیلیں۔
تاہم اب اداکارہ اور ان کے شوہر وکی کوشل کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں غلط ہیں۔
جوڑے کے ترجمان نے مختصر بتایا کہ اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ان کے ہاں متوقع بچے کی پیدائش کی خبریں تصدیق کے بغیر چلائی گئیں۔
اگرچہ جوڑے کے ترجمان نے خبروں کو جھوٹا قرار دیا، تام جوڑے نے ایسی افواہوں پر کوئی بات نہیں کی۔
اس سے قبل جوڑے کی شادی سے متعلق بھی بہت ساری افواہیں پھیلی تھیں مگر دونوں نے کبھی بھی کوئی بیان نہیں دیا تھا، تاہم شادی کے بعد رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کردی تھی۔
جوڑے کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس وقت اداکارہ اور ان کے شوہر کیریئر بنانے میں مصروف ہیں۔