ورلڈ اپ ڈیٹ
پہلے نام میں کیا مسئلہ تھا؟، جانیےترکی نے اپنا نام تبدیل کر لیا

انقرہ کی طرف سے ملک کا نام تبدیل کرنے کی درخواست منظور کیے جانے کے بعد ترکی اب اقوام متحدہ میں اپنے نئے نام ترکیہ سے پہچانا جائے گا۔متعدد عالمی اداروں اور تنظیموں کو بھی ترکی کا نام تبدل کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ نام تبدیل کرنے کا یہ فیصلہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی طرف سے ملک کو نئی پہچان دینے کی مہم کا حصہ ہے۔صدر رجب طیب اردوغان نے گزشتہ سال دسمبر میں کہا تھا کہ ’ترکیہ عوام، ثقافت، تہذیب اور اقدار کی مکمل اور درست عکاسی کرتا ہے۔‘اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی رواں ہفتے یہ درخواست موصول ہوئی تو یہ تبدیلی کر دی گئی تھی۔