فن و فنکارریاست اور سیاست
کیا عامر لیاقت کا بیٹا انکی چھوڑی نشست پر الیکشن لڑے گا ؟

سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے بیٹے احمد عامر کے الیکشن لڑنے سے متعلق انکی والدہ بشری اقبال کا کہنا ہے کہ انکے خاندان کا عامر لیاقت کی سیاسی میراث میں حصہ دار بننے کا کوئی ارادہ نہیں ۔
عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق عدالتی فیصلہ آنے کے بعد پریس کانفرنس میں بشریٰ اقبال سے بیٹے احمد عامر کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔اس کے جواب میں بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا فی الحال کوئی ایسا ارادہ نہیں ہے۔بعد ازاں بشریٰ اقبال کے ہمراہ عدالت آئے وکیل نے بات جاری رکھتے ہوئے وضاحت کی کہ فی الحال تو عامر لیاقت کا خاندان حالت غم میں ہے، ان کا بیٹا لندن میں بطور انجینئر ملازمت کرتا ہے ، بشریٰ اقبال خود ایک وکیل ہیں، عامر لیاقت بشریٰ اقبال سے رشتے کے دوران انہیں انٹرن شپ کے لیے میرے آفس لائے تھے۔