تازہ ترین
جگر سے پیار کرنے والی بھٹ شاہ کی خاتون نے جگر کو جگر کا ٹکڑا دےدیا
(مانیٹرنگ ڈیسک) محبت ہو تو ایسی ۔ بھٹ شاہ کی خاتون نے اپنے شوہر کو اپنے جگر میں حصّہ دار بنا کر محبت کی ایک بڑی مثال قائم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقہ بھٹ شاہ کی رہنے والی حاجانی نے اپنے جگر محمد خان یعنی اپنے شوہر کو اپنے جگر کا ٹکڑا دے کر اسکی جان بچا لی ۔
حاجانی اور محمد خان کی شادی 12 برس پہلے ہوئی تھی لیکن جوڑا اولاد کی نعمت سے محروم ہے ۔محمد خان کا جگر فیل ہو جانے کی وجہ سے وہ زںدہ رہنے کی امید کھو خکا تھا لیکن حاجانی نے اپنے جگر کا ٹکڑا دے کر اسکی زندگی اور اپنی محبت کو بچا لیا ۔
جگر کی پیوندکاری کا یہ آپریشن سندھ کے ضلع خیر پور کے گمبٹ ہسپتال میں ہوا ۔