شوہر کی بازیابی کیلئے خاتون نے ایس ایچ او کو بڑی آفر کر دی، آڈیو کال لیک ہو گئی

( شیتل ملک ) شوہر کی بازیابی کے لیے خاتون کی اور ایس ایچ او پھلیلی سے مبینہ ٹیلیفونک گفتگو وائرل ہورہی ہے ،جس میں خاتون ایس ایچ او نثار احمد کو بتا رہی ہے کہ موبائل فون، زیورات بیچ دیے ہیں اور قرض لے کر 1 لاکھ 80 ہزار روپے جمع کیے ہیں، اب میرےشوہر کو چھوڑ دو”۔
خاتون کا شوہر "حضور بخش پنہور "گزشتہ دنوں کوٹری سے لاپتہ ہو گیا تھا، اب خاتون کی ایس ایچ او پھلیلی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگووائر ہو رہی ہے جس میں خاتون ایک لاکھ 80ہزار روپے کا کہہ رہی ہے اور باقی پیسے 3 ماہ بعد دینے کا وعدہ کر تے ہوئے شوہر کی رہائی کا کہہ رہی ہے،جس کے جواب میں ایس ایچ او نے کہا کہ اچھا آپ تھانے آجاؤ۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کی بازیابی کے لیےخاتون اور ایس ایچ او پھلیلی کی وائرل ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی امجد شیخ نے ایس پی ہیڈکوارٹر انیل حیدرمنہاس کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔