ورلڈ اپ ڈیٹٹریفک اپ ڈیٹعجیب و غریبکھیل اور کھلاڑی

دنیا کی پہلی 3 پہیوں والی ریسنگ کار پرواز بھرنے کو تیار

(مانیٹرنگڈیسک)ریسنگ کار اب دوڑنے کے ساتھ اڑیں گی بھی، دنیا کی پہلی تین پہیوں والی سپورٹس کار دو سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا میں پرواز کرنے کے لیے تیار ہے۔

دنیا کی پہلی تین پہیوں والی سپورٹس کار نے اڑان بھرلی۔ گاڑی نے رن وے پر کامیاب آزمائشی مراحل طے کیے۔

زمین پر اس کار کی رفتار 125 میل فی گھنٹہ جبکہ فضا میں 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

World's first 3-wheeled racing car ready to take flight
World’s first 3-wheeled racing car ready to take flight

لینڈنگ کے ساتھ ہی کار ڈرائیونگ موڈ میں تبدیل ہو کر پروں اور دم کو محفوظ رکھنے کے لیے فولڈ کرلیتی ہے۔

امریکی سیمسون سکائی کمپنی کی بنائی گئی اس فلائینگ کار کو تیار کرنے میں 14 سال کا وقت لگا جبکہ اس پر 3 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت آئی۔ کمپنی کے مطابق 52 ممالک کے 21 سو افراد  گاڑی کی پہلے سے ہی بکنگ کرا چکے ہیں۔

جنوری 2022 میں سلوواکیہ کی ٹرانسپورٹ ایجنسی نے بھی کلائن وژن کی اڑنے والی ایئر کار کو محفوظ قرار دے دیا تھا ۔

ہائبرڈ فلائنگ کار کو پبلک ٹرانسپورٹ شعبے میں ایک انقلابی ایجاد قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ نصف کار ہے اور نصف جہاز۔

کلائن وژن کے مطابق حکومت کی طرف سے ان کی اس ایجاد کو محفوظ قرار دیے جانے کے بعد اس کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اس کمپنی نے اپنی اس ایئر کار کو انتہائی مؤثر اور محفوظ قرار دیا ہے۔

World's first 3-wheeled racing car ready to take flight
World’s first 3-wheeled racing car ready to take flight

یہ ایئر کار سڑک پر چلتے ہوئے تین منٹ سے کم وقت میں ہی اڑنے کے لیے تیار ہو سکتی ہے۔ مختصر وقت میں ہی اس کار کے پر کھل جاتے ہیں اور اس کا انجن پرواز بھرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔

یہ ایک آٹو میٹک کار ہے، جو صرف ایک بٹن دبانے سے جہاز کی شکل اختیار کرتی ہے اور اڑنے کے قابل ہو جاتی ہے۔

سلوواکیہ کی ٹرانپسورٹ ایجنسی کی طرف سے اسے سرٹیفیکٹ ملنے سے قبل اس کار نے 70 گھنٹے کی مطلوبہ آزمائشی پرواز کامیابی سے کی جبکہ دو سو سے زائد مرتبہ ٹیک آف اور لینڈنگ کی۔

اس کار میں جرمن کار ساز ادارے بی ایم ڈبلیو کا 1.6 لیٹر کا انجن نصب ہے۔ مستقبل میں شہروں میں اڑ سکنے والی اس کار کو صرف تین سو میٹر کا رن وے درکار ہوتا ہے۔

World's first 3-wheeled racing car ready to take flight
World’s first 3-wheeled racing car ready to take flight

یہ کار 170 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتی ہے جبکہ ایک پرواز میں زیادہ سے زیادہ ایک ہزار کلو میٹر تک کا سفر طے کر سکتی ہے۔ اس کار نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز گزشتہ برس جون میں بھری تھی۔

کلائن وژن کو اپنی اس ایئر کار کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کی خاطر یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی سے بھی سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہو گا۔

اس اسٹارٹ اپ کمپنی کے سربراہ اور اس کار کے موجد سٹیفن کلائن نے بتایا ہے کہ ان کی یہ تخلیق سفر کو ایک نئی جہت فراہم کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے، جس سے وقت بھی بچے گا اور فضائی آلودگی پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔

کلائن وژن کے مطابق ملکی ڈائریکٹر برائے ایوی ایشن ڈویژن رینے مولنار نے اس ایئر کار کی ستائش کرتے ہوئے اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ مولنار نے مزید کہا کہ یہ سپورٹس اور اڑنے والی کار کی کیٹیگری میں آتی ہے، جو مکمل طور پر محفوظ ہے۔

کیلیفورنیا کی سلیکون ویلی میں ایمیز ریسرچ سینٹر میں ناسا کے ایروناٹکس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پاریمل کوپرڈیکر کا کہنا ہے کہ ’ہوائی نقل و حمل کا خواب ایک طویل عرصے سے دیکھا جا رہا تھا۔ اب ایسا طاقتور موقع موجود ہے کہ اس طرح کی گاڑیاں ڈیزائن کی جائیں جو سامان اور سروسز کو اس جگہ بھی پہنچائیں جہاں موجودہ ہوا بازی کے ذریعے نہیں پہنچا جا سکتا۔‘

کوپرڈیکر خود مختار اور جدید ہوائی نقل و حرکت، بشمول ویٹولز، کے ہوا بازی کے رجحانات کی تحقیق کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ اس کام کی مشکل کو سامنے رکھتے ہوئے ناسا میں ٹیم کے لیے سارے ایکو سسٹم کے عوامل کو دیکھنا ضروری ہے۔ ان میں ایئر کرافٹ، ایئر سپیس، کمیونٹی میں ہم آہنگی، موسم کے نمونے، جی پی ایس، شور کے سٹینڈرڈز، دیکھ بھال، ترسیل، پرزوں کو حاصل کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button