فن و فنکار

یاسر حسین اور اقرا عزیز پھر سے اکٹھے ہو گئے

( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک تھی لیلیٰ کی کاسٹ میں اقرا عزیز اور یاسر حسین کے علاوہ فیصل قریشی ، نیئر اعجاز، فریحہ جبین ، گل رعنا شامل ہیں

یاسر حسین کی ہدایت کاری میں بننے والی مڈرد مسٹری سیریز کو تحریر کیا ہے فائزہ افتخار نے ۔ یہ ڈرامہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نشر کیے جانے والی سیریز کی طرح پانچ سے چھ اقساط پر مبنی ہوگا ۔ جبکہ ایک تھی لیلیٰ نامی اس سیریز کو اکتوبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اس سیریز کے حوالے سے یاسر نے لکھا کہ پہلی مرتبہ سپر اسٹار کےلئےہدایت کاری کرنے جا رہے ہیں ۔ ساتھ ہی یاسر نے لکھا کہ کچھ کچھ ہوتا ہے انجیلی تم نہیں سمجھو گی.

اس پراجیکٹ سے قبل یاسر کوئل ڈرامے کی بھی ہدایت کاری کر چکے ہیں جس میں منشا پاشا نے مرکزی کردار ادا کیا

اس کے علاوہ لگڑ بگھے کے نام سے پراجیکٹ میں بھی یاسر حسین نے ہدایت کاری کر رہے ہیں،

اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس ڈرامے کے پہلے سیزن ایک ایسے وقت میں دیکھے جب وہ اپنے کرئیر کا آغاز کر رہی تھیں۔

’یہ بات ہی کچھ اور ہوتی ہے کہ آپ نے ایک وقت پر ایک پروجیکٹ دیکھا ہو۔۔۔ جو آپ کو پسند بھی آیا ہو، جب آپ کچھ بھی نہیں تھے اور کرئیر شروع کرنے والے ہوں اور پھر وہی نام اور پروجیکٹ ایک مختلف سٹوری کے ساتھ آپ کو مل جائے تو یہ ایسا تھا کہ میرا کوئی خواب پورا ہو گیا”،

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button