سازش کا واویلا کر کےتم قوم کو بےوقوف نہیں بنا سکتے،مریم نواز

(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگئ رہنما مریم نواز نے اپنی تازہ ترین ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا نام لیئے بنا لکھا ہے کہ اپنی ناکامیوں کا الزام نہ اپوزیشن کو دو نہ دوسرے ممالک کو۔ سازش کا واویلا کر کےتم قوم کو بےوقوف نہیں بنا سکتے۔ جس شخص کو نہ تاریخ کا علم ہو نہ جغرافیہ کا، جسے نہ خارجہ پالیسی کا اتہ پتہ ہو نہ سفارتی تعلقات کا، جسے نہ حکومت چلانا آیا ہو نہ عوام کے مسائل حل کرنا
اپنی ناکامیوں کا الزام نہ اپوزیشن کو دو نہ دوسرے ممالک کو۔ سازش کا واویلا کر کےتم قوم کو بےوقوف نہیں بنا سکتے۔ جس شخص کو نہ تاریخ کا علم ہو نہ جغرافیہ کا، جسے نہ خارجہ پالیسی کا اتہ پتہ ہو نہ سفارتی تعلقات کا، جسے نہ حکومت چلانا آیا ہو نہ عوام کے مسائل حل کرنا ——
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 10, 2022
ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا وہ وہی کچھ کرسکتا تھا جو تم نے پونے چار سالوں میں کیا۔ تمہارا کارنامہ یہ ہے کہ تم نے پاکستان کو اندرونی طور پہ تباہ و برباد اور بیرونی طور پہ تنہا کر دیا ہے۔ دنیا میں ہمارے دشمنوں کے لیےتم سے بہتر کون ہوگا۔ اپنا انجام دیکھ کر گھبراؤ نہیں – ڈرامہ بازی بند کرو۔ یہ دن تو آنا ہی تھا۔
وہ وہی کچھ کرسکتا تھا جو تم نے پونے چار سالوں میں کیا۔ تمہارا کارنامہ یہ ہے کہ تم نے پاکستان کو اندرونی طور پہ تباہ و برباد اور بیرونی طور پہ تنہا کر دیا ہے۔ دنیا میں ہمارے دشمنوں کے لیےتم سے بہتر کون ہوگا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 10, 2022
اپنا انجام دیکھ کر گھبراؤ نہیں – ڈرامہ بازی بند کرو۔
یہ دن تو آنا ہی تھا۔
تیسری ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ آنکھیں کھول کے دیکھو!تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں اور اس کی ذمہ دار نا اپوزیشن ہے اور نا کوئی ملکی یا غیر ملکی سازش۔اس کے ذمہ دار آپ خود ہیں،آپ کی گندی زبان ہے،آپ کا تکبر اور غرور ہے اور اپنے ممبران کو احترام نا دینا ہے۔اب بہت دیر ہو چکی۔آپ کی خالی دھمکیاں اب کسی کام کی نہیں
آنکھیں کھول کے دیکھو!تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں اور اس کی ذمہ دار نا اپوزیشن ہے اور نا کوئی ملکی یا غیر ملکی سازش۔اس کے ذمہ دار آپ خود ہیں،آپ کی گندی زبان ہے،آپ کا تکبر اور غرور ہے اور اپنے ممبران کو احترام نا دینا ہے۔اب بہت دیر ہو چکی۔آپ کی خالی دھمکیاں اب کسی کام کی نہیں
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 10, 2022